السلام علیکم دوستوں ! ڈرائیونگ لائسنس بنانے والوں کے لئے ایک آن لائن فارم تیار کیا ہے جسے آن لائن ٹوکن سسٹم کہا جاتا ہے۔ ڈرائیور حضرات کی اکثریت ان پڑھ ہے جس کی وجہ سے یہ آن لائن سسٹم ان کی نظر میں مسئلہ بن چکا ہے ۔ یہ ویڈیو اسی مقصد کے تحت بنائی گئی ہے کہ جو افراد اس ویڈیو کو پورا دیکھیں گے وہ اپنا ٹوکن خود تیار کرسکتے ہیں اور جو افراد ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی نہ سمجھ پائیں یا ان کے پاس کمپیوٹر ، موبائل یا انٹرنیٹ نہیں ہے تو وہ ہمیں آن لائن ٹوکن کے چارجز ١٠٠ روپے ادا کریں گے تو ہم آپ کے لئے یہ ٹوکن آن لائن تیار کر دیں گے اور آپ کو واٹس اپ نمبر پر بھیج دیں گے تو آپ آسانی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں ۔ اگر آپ خود سے ٹوکن حاصل کررہے ہیں تو یاد رہے کہ اگر لال (ریڈ) بلاک بنا آرہا ہے تو تمام بکنگ مکمل ہوچکی ہیں اب آپ کو اگلے دن دوبارہ ٹوکن کے لئے آن لائن فارم فل کرنا ہوگا۔ اگر آپ نے ٹوکن لے لیا ہے لیکن اب آپ کے پاس کوئی اسکرین شاٹ یا پرنٹ آؤٹ نہیں ہے تو اس ویب سائٹ پر آپ کو ویری فائی پری اپاؤنٹ منٹ کا بٹن نظر آئے گا اس پر کلک کرکے آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈال کر اپنا ٹوکن دوبارہ سے حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن یاد رہے کہ جو وقت اور تاریخ ٹوکن پر درج ہے اس کے بعد یہ ٹوکن قابل قبول نہیں ہوگا۔آن لائن ٹوکن لینے کی مکمل تفصیلات ویڈیومیں موجود ہیں۔ تو ویڈیو کو اچھے سے پور ا دیکھیں سمجھیں اور اپنا ٹوکن خود بنائیں۔۔۔۔۔۔